اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے  چھ آرڈیننس اور چودہ بلز تیار ہیں ، راجہ بشارت

مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں، راجہ بشارت

فوٹو: فائل


لاہور: صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور  راجہ بشارت  نے کہا ہے کہ اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے  چھ آرڈیننس اور چودہ بلز تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی میں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کو نمایاں مقام ملا ہے۔ 

پنجاب اسمبلی کے چودھویں اجلاس سے متعلق لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ہےقانون و پارلیمانی امور نے اپنی بھرپور کارکردگی دکھائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو آئین و قانون میں رہ کر احتجاج کرنا چاہیے تاکہ اسمبلی اجلاس متاثر نہ ہو۔

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس قانون سازی کا بڑا ایجنڈا ہے۔ اسمبلی کےلئے چھ آرڈیننس اور چودہ بلز تیار ہیں جو منظورکروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی میں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کو نمایاں مقام ملا ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں لیکن اپوزیشن کو بھی ایوان میں آکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اہم ترین مسئلہ کشمیر کا تھا لیکن اپوزیشن جیل میں بند نواز شریف کی تصویریں لے کر کھڑی ہو گئی۔

انہوں نےاس  عزم کا اظہار کیا کہ پہلے بھی ریکارڈ قانون سازی کی ہے، کوشش ہو گی کہ نئے پارلیمانی سال میں بھی زیادہ سے زیادہ قانون سازی کریں۔ امید ہے کہ میڈیا حسب روایت عوام دوست قانون سازی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں، راجہ بشارت


متعلقہ خبریں