اداکارہ میرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

دبئی: معروف اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں اس حوالے سے کیا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ان کی طبیعت کے حوالے سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک نے چھاتی کی کامیاب سرجری کے بعد خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کر دی۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے کامیاب سرجری کے بعد اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر لگاتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے جس پر وہ  نہ صرف اپنے رب کی شکر گزار ہیں بلکہ ڈاکٹروں کی بھی بے حد مشکور ہیں۔

وینا ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کراچی کے نجی اسپتال میں بریسٹ ٹیومر کو ختم کرنے کی میری کامیاب سرجری ہو چکی ہے اور میں اپنے تمام چاہنے والوں کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھا۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ میری کامیاب سرجری ڈاکٹر کوثر کی زیر نگرانی ہوئی، میں آپریشن کے ہر لمحے پر رہنمائی کے لیے ان کی مشکور ہوں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز