پی ایس ایل تھری میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 3) کے تیسرے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئن ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیموں پر ایک نظر

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

پشاور زلمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

پانچواں میچ

پی ایس ایل کا پانچواں میچ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان آج رات کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کر چکی ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کنگز نے کوئٹہ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیموں پر ایک نظر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

لاہور قلندرز:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

پی ایس ایل کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہو چکا ہے۔ لیگ کے تمام میچز اور دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے پلے آف مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں