پاکستان کا یوم آزادی 15اگست کو منانے کیلئے دائر درخواست مسترد

lahore high court

لاہور : لاہور ہائیکورٹ  یوم آزادیٔ پاکستان 14کے بجائے 15اگست کو منانے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے مقامی شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے دلائل دیے۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور  تعلیمی نصاب (کریکولم) بورڈ پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947 کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست ہے،وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کررہے ہیں ۔

محمد حسنین نامی شہری نے 26جون کو دائر درخواست میں  عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق  حکم دے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری  کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے آج تک پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست اور بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو منایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انڈین انڈیپینڈنٹ بل 4 جولائی 1947 کو متعارف کرایا گیا تھا جو 15 جولائی 1947 کو قانون بن گیا تھا۔ جس کے مطابق انڈیا اور پاکستان 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، یوم آزادی 15 اگست کو منانے کے لیے درخواست دائر


متعلقہ خبریں