پرویز مشرف پر حملےکا مرکزی ملزم گرفتار


لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سلمان ڈار کو سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھا۔

ملزم سلمان ڈار قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نو سال سے مطلوب تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ملزم پر 2008 میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے لیے تین خودکش گاڑیاں تیارکرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں