پاکستان میں سکھ مذہب سمیت ہر اقلیت کی عبادت گاہیں محفوظ

بھارت نے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا

فائل فوٹو


پاکستان، امن کی سرزمین، کئی تہذیبوں کا گہوارہ، سکھ برادری کی امیدوں کا مرکزہی نہیں بلکہ سکھ مذہب سمیت ہر اقلیت کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔ 

گوردوارہ دربار صاحب، کرتارپور بابا گرو نانک دیو جی کا مسکن ہے جو نہ صرف سکھ مذہب کے بانی ہیں بلکہ سکھوں کے جد امجد بھی ہیں۔

پاکستان نے سکھ برادری کا گردوارہ دربار صاحب تک فعال رسائی کا خواب پورا کر دکھایا ہے۔ 2019ء، میں  باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کا سال ہے۔

یہ اہم ترین منصوبہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے وژن اورسنہرے اسلامی شعائر کا عکاس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018ء کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ دو مراحل پر مشتمل منصوبے کے پہلے مرحلہ پر 86 فیصد کام مکمل ہوگیاہے۔ پہلا مرحلہ امیگریشن ٹرمینل، گوردوارہ کی توسیع اور 6.8 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر پر مشتمل ہے۔

یاتریوں کیلئے پارکنگ، طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہوٹلز، ہاسٹلزاور دیگر رہائشی سہولیات پر مشتمل ہے۔ دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل بھی دوسرے مرحلے میں تعمیر ہو گا۔

واضح رہے کہ  گوردوارہ دربار صاحب کی توسیع اور تزئین و آرائش سکھ مذہبی پیشواﺅں کی مشاورت سے ہوئی ہے۔ گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا۔

یا درہے کہ پاکستان نے اس منصوبہ پر مقامی وسائل خرچ کیےہیں کوئی بیرونی امداد نہیں لی گئی اور بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری کےلئے بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا۔

کرتارپور کے مقام پر امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراء ہو گا۔ یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کر آزادانہ مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔ پاکستان کے اس اقدام سے یومیہ 5 ہزار یاتری مستفید ہوں گے۔ پاکستان نے تو اقلیتوں کیلئے مذہبی آزادی، مکمل امن کا عملی پیام دے دیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتیں محفوظ ہیں؟کیااُنہیں مذہبی آزادی حاصل ہے؟

بھارت اقلیتوں کی قاتل ہندتوا پالیسی پرعمل پیرا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت، تالا بندی اور کرفیواس کی  واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا تیسرا دور مکمل


متعلقہ خبریں