سندھ میں آرٹیکل چار سو بیس کے تحت لوٹ مار جاری ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے کا انکشاف

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل ایک سو انچاس ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئین کا حصہ بنا۔اس کے ذکر پر پیپلزپارٹی والے سیخ پا کیوں ہوجاتے ہیں؟ اپوزیشن رہنما نے کہا  سندھ میں آرٹیکل چار سو بیس کے تحت لوٹ مار جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی سندھ کی تقسیم کی مخالفت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دس سال سے سندھ پر حکمران  جماعت پیپلز پارٹی نے صوبے میں آرٹیکل چار سو بیس نافذ کر رکھا ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت کرپشن، لوٹ مار اور ہیرا پھیرا جاری ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں صحت کا بجٹ سو ارب روپے سے زائد ہے،لیکن میرپور خاص میں بچے کی لاش لے جانے کے لئے دوہزار روپے مانگے گئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ  محکمہ صحت کی وزیر اور سیکریٹری واقعہ پر استعفی دیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’آرٹیکل 149 کے نفاذ سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے‘

 


متعلقہ خبریں