فیس بک ہر وقت آپ کے مقام کا سراغ لگانا چاہتا ہے


اینڈرائیڈ 10 اور آئی او ایس 13 کے صارفین محتاط رہیں کیونکہ فیس بک اِن دونوں موبائل فون سیٹس کے ساتھ مقام کا سراغ لگانے والے کنٹرولز متعارف کرانے جارہا ہے۔

فیس بک کے مطابق صارفین کا سراغ لگانے والے کنٹرولز متعارف کرانے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ  کی مجموعی کارکردگی اچھی ہو جائیگی۔ ایک پوسٹ میں فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے مقام کا تعین کرنے  والے کنٹرولز کے متعارف سے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مختلف فیچرز کی کارکردگی اچھی ہوجائیگی۔

فیس بک کے مطابق  نئے کنٹرول کے متعارف کرانے کے بعد موبائل فون کے مختلف ایپس بند ہونے کے باوجود صارفین کے مقام کا سراغ لگایا جاسکے گا اور انہیں مخلتف الرٹس  بھی ملتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے ایک بار پھر لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چوری

اینڈرائیڈ 10 کے صارفین مقام کے سراغ کے لیے ایپ کا انتخاب کرینگے جن سے ان کی لوکیشن کے بارے میں پتہ چلایا جاسکے گا جبکہ آئی او ایس  13 کے صارفین صرف ایک بار جگہ کے بارے میں  معلومات دینے کے پابند ہونگے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر صارفین  مقام کا تعین کرنے والےان ایپس کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ان کے موبائل سیٹ وہ نتیجہ دے گا جس کی وہ صلاحیت رکھتا ہے اور صارفین مختلف اشتہارات بھی نہیں دیکھ پائینگے۔

فیس بک مقام کا تعین کرنے والے سیٹنگ کے  بارے میں الرٹس بھی بھیجتا رہے گا۔ صارفین اپنا سارا ذاتی ڈیٹا  فیس بک سے شیٔر کرنے سے پہلے سو بار سوچیں  اور پھر مقام کے تعین والا  ایپس اور آپشن  کا انتخاب کریں۔

 


متعلقہ خبریں