آزاد کشمیر میں حکومتی کنسرٹ کے خلاف قرارداد جمع

حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چئیرمین شپ دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت کی جانب سے کنسرٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔

وزیراعظم عمران خان کے آزاد کشمیر کے جلسے میں میوزیکل کنسرٹ کے خلاف مذمتی قرار داد رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے جمع کرائی۔ جس میں راحیلہ خادم حسین نے فنکاروں کو مراثی قرار دیا۔

اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے تسلط اور کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جانے پر عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر میں میوزیکل کنسرٹ منعقد کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شدید مذمت کرتا ہے۔

متن کے مطابق تاریخ گواہ ہے برصغیر میں عظیم الشان سلطنت کا زوال اور خاتمہ اس وقت ہوا جب بام، دھوم اور مراثی دربار کی زینت بن گئے۔ آج کے موجودہ حالات جبکہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے وہاں اس کے مقابلے میں میوزیکل کنسرٹ منعقد کرانا نہ صرف پاکستانیوں بلکہ کشمیریوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں میں بتاؤں گا ایل او سی پر کب جانا ہے، حکم کا انتظار کریں، عمران خان

واضح رہے کہ دو روز قبل آزاد کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی سمیت مختلف فنکار بھی آزاد کشمیر پہنچے تھے اور جلسہ میں شرکت کی تھی۔ جہاں فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں