اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

ٹیموں پر ایک نظر

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

پشاور زلمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں