مصباح نے آتے ہی سخت فیصلے شروع کر دیے

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے شروع کر دیے ہیں۔

کوچ نے قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میں مقابلوں کے دوران مرغن غذاوں پر پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ روزانہ قذافی اسٹیڈیم آکر قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیکھتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مصباح الحق نے کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں کھانے کا مینیو تبدیل کرا دیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کم گھی والے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریانی کھانے پر پابندی عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے لاہور میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو گھر جانے سے روک دیا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کریں۔

اطلاعات ہیں کہ باولنگ کوچ وقار یونس بھی سڈنی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت قذافی اسٹیڈیم میں گزارتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کو بریانی کھانے سے منع کر دیا تھا۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا تھا کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں