کلین کراچی مہم کے باوجود زمینی صورت حال بدل نہ سکی


کراچی:ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی کوئی بھی سیاسی جماعت ہو  کچرے کے معاملے پر الزام تراشی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔ شہر کی صفائی کے لیے نعرے لگے ۔ مہم شروع کی گئی مگر صورت حال جوں کی توں ہے ۔

یوں تو کراچی کے کئی مسائل ہیں مگر حالیہ دنوں میں شہر کا کچرا ہی رہنماؤں کا موضوع بحث ہے ۔تحریک انصاف، ایم کیو ایم یا پھر سندھ کی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی، سب ہی ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہراتی ہیں ۔

علی زیدی نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے حلقے ایک سو چار کراچی ایسٹ کو سندھ کا نہیں بلکہ ملک کا گندا ترین حلقہ قرار دیا ۔ان کے اپنے حلقے میں میں صفائی کی صورت حال کو مخالفین آڑے ہاتھوں لیتے ہیں ۔

میئر کراچی وسیم اختر نالوں کی صفائی کے لیے ہر وقت فنڈز کی کمی کا شکوہ کرتے رہتے ہیں ۔وسیم اختر نے سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کی جانب سے تین ماہ کے اندر شہر کا کچرا صاف کرنے کے دعوے پر انہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعنیات کیا ۔

مصطفیٰ کمال کی جانب سے میئر کے استعفے کے مطالبے کے بعد وسیم اختر نے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔

آرٹیکل ون فورٹی نائن کے نفاذ کی تجویز نے بھی شہر کی سیاست میں ہلچل مچا رکھی  ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی ہدایت پر کلین کراچی مہم کا شور اٹھا مگر زمینی صورت حال بدل نہ سکی ۔

کراچی میں عوامی مسائل بالخصوص کچرے اور صفائی ستھرائی کے مسائل پر سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن اس میں نئی توانائی اس وقت آنا شروع ہوئی جب شہرمیں برسنےوالی موسلادھاربارش اوراس سے پیدا شدہ اثرات سامنےآئے۔

شہر سے برسراقتدار جماعتوں کی جانب سے الزامات اور پھر جوابی الزامات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

کراچی کی مئیرشپ متحدہ قومی موومنٹ اوروزارت بلدیات پاکستان پیپلزپارٹی کےپاس ہے۔۔۔جبکہ وفاقی میں براجمان پاکستان تحریک انصاف نےعام انتخابات میں قومی اسمبلی کی کراچی سےچودہ نشستوں پرکامیابی حاصل کرکےشہرکی بڑی اسٹیک ہولڈربن گئی ہے۔

اگست کےپہلےہفتےمیں وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نےحلیف جماعت کےمئیروسیم اخترکےساتھ ملکرلیٹس کلین کراچی مہم شروع کی جوعاشورہ سے قبل روک دی گئی۔

اس ہی دوران وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوران کی ٹیم کےارکان کراچی میں صفائی کرنےکادعویٰ کرتےرہے۔۔۔تینوں جماعتوں کےبیانات اوردعووں کےباوجود شہر کاشماردنیاکےناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبرپرہوچکاہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں یومیہ کتنا کچرا پیداہوتا ہےاور ٹھکانے کیسے لگایا جاتاہے؟

 


متعلقہ خبریں