بلوچستان میں پہلے کینسر اسپتال کی تعمیرات شروع

حکومت کا طبی سامان صوبوں کے بجائے اسپتالوں کو دینے کا فیصلہ

کراچی: بلوچستان حکومت نے صوبے میں پہلے کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شیروانی نے کہا ہے کہ صوبے کا پہلا کینسر اسپتال کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کے قریب بنایا جا رہا ہے جہاں صوبے میں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بننے والے کینسر اسپتال کے لیے ایک ارب روپے مختص کر چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت اسپتال کی عمارت کے لیے بھی تعاون کرے گی۔

لیاقت شیروانی نے کہا کہ پی سی ون کی منظوری کے بعد کینسر اسپتال کا کام تیزی سے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو جلد سے جلد علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ کوئٹہ کا یہ کینسر اسپتال اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہو گا جہاں لوگوں کی مہلک بیماری کی تشخیص پر توجہ دی جائے گی کیونکہ صوبے کے لوگوں کو علاج معالجہ کے لیے ملک کے دیگر اسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے سابقہ حکومتوں کو صحت کے شعبہ میں توجہ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کئی افراد صرف اس وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ قریب میں باقاعدہ علاج کی سہولت موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر 3 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت 20 کروڑ 45 لاکھ روپے ادویات کی خریداری اور اسپتالوں کی مشینری کے لیے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں