ترک صحافیوں کا وفد کل آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا

ترک صحافیوں کا وفد کل آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: ترک صحافیوں کا وفد 17 سمتبر کو آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ ترک صحافیوں کو فروری میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں اور خطے میں امن کی خطرناک صورتحال سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترک صحافیوں کے وفد نے حال ہی میں بھارت کا دورہ بھی کیا تھا اور بھارت نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ پاکستان نے ترک صحافیوں کے وفد کو کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں کشمیر: کرفیو کا 43 واں دن، 40 ہزار کشمیری جیلوں و عقوبت خانوں میں منتقل

ترک صحافیوں کا وفد کل 17 ستمبر کو مظفر آباد اور 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔ وفد لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزیوں پر متاثرین اور مقامی افراد سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔


متعلقہ خبریں