پاکستانی فلم لال کبوتر آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد


پاکستانی فلم لال کبوتر آسکر ایوارڈ سمیٹنے کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے، اس فلم کو انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے تحت آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے فلم لال کبوتر کو 92ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں فیچر فلم کی  کیٹیگری کے تحت آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کا حتمی انتخاب رواں سال  دسمبر میں ہو گا ،تاہم  نامزدگیوں کا حتمی اعلان 13 جنوری 2020 کو کیا جائے گا۔

فلم لال کبوتر کی کاسٹ میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا نمایاں ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں راشد فاروقی ، سلیم معراج، علی کاظمی ، شمیم ہلالی ، اکبر اسلام ، سید ارسلان ، سعد فریدی، حماد صدیق اور فائزہ گیلانی  سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔

کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی منفرد فلم لال کبوتر کی کہانی لالچ طاقت اور انتقام کے گرد گھومتی ہے ،، فلم ایکشن ، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور ہے،آسکر ایوراڈ کی تقریب 9 فروری 2020ءکو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: 91ویں آسکر ایوارڈ کی تصویری جھلکیاں

آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں میزبان کیوں نہیں ہوگا؟


متعلقہ خبریں