فیس بک کی دوستی ، امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی


خان پور : جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں  فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔41 سالہ امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی ۔ 

پاکستانی نوجوان شہریارخان کے عشق میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون شیلا این پرنس نے اسلام قبول کر لیا  ہے اور اس کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔

خان پور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ شہریارخان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ شیلا این پرنس سے ایک سال قبل فیس بک پراسکی  دوستی ہوئی تھی جو بالاخر اب شادی پر منتج ہوگئی ہے۔

نکاح خواں تاج محمود نے بستی بلوچاں میں امریکن دولہن اور پاکستانی دولہے کا نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر درجنوں رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی خاتون سے شادی کرنے والے نوجوان شہریارخان نے کہا کہ ان کا  شادی کے بعد امریکہ میں شفٹ ہونے کا ارادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نوجوان کی محبت امریکی خاتون کو سات سمندر پار کھینچ لائی


متعلقہ خبریں