نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گیارہ برس کی طویل مدت میں مکمل ہونے والے نئے اسلام آباد انٹرنیشل ائرپورٹ کا افتتاح دو ماہ بعد کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق طویل عرصے سے فعالیت کے منتظر منصوبے کا افتتاح 20 اپریل 2018 کو کیا جائے گا۔ ائر پورٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نگراں ٹاسک فورس اور کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ ائر پورٹ انتظامات کیلئے مینجمنٹ کمیٹی اور اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

10 اپریل 2007 کو سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نئے ائر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 2007 سے 2008 تک ائرپورٹ پر تقریبا 40 فیصد کام ہوا تھا۔

2008 سے 2013 تک 30 فیصد اور 2013 سے 2018 تک باقی 30 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ کے افتتاح سے قبل آئندہ دو ماہ کے عرصے میں میٹرو بس منصوبہ بھی مکمل کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں