کراچی میں ساحل سمندر پر اشیائے خوردونوش کے ٹھیلوں پر پابندی


کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے ساحل سمندر پر اشیائے خوردونوش کے ٹھیلوں پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سی بی سی کے مطابق ایک ہفتے کی پابندی خصوصی صفائی مہم کی وجہ سے عائد کی جارہی ہے۔ صفائی مہم کا مقصد ساحل سمندر کی خوبصورتی کو اجاگرکرنا ہے۔

ترجمان سی بی سی کے مطابق  ساحل پر شہریوں کو سواری کروانے والے اونٹ، گھوڑوں اورڈیزرٹ سفاری کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل کی صفائی مہم 18 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ساحل سمندر میں مختلف کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یومیہ کتنا کچرا پیداہوتا ہےاور ٹھکانے کیسے لگایا جاتاہے؟

ترجمان سی بی  کے مطابق ٹھیلے والوں ،پتھاروں اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کوآئندہ ساحل پر قناعتیں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سمندرپر سیروتفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو دوران صفائی مہم آنے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں