سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئین کی پامالی کر رہے ہیں کیونکہ آئین کے مطابق سال میں دو مرتبہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے جو نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کی ماں ہے اور اگر سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا، سندھ اسمبلی نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی اور ہم تو سندھو دیش والوں سے لڑتے رہے۔ وفاقی حکومت سے نہ معیشت چلنی ہے اور نہ ملک، عوام آپ کو آپ کی مرضی نہیں چلانے دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے شہر کو گزشتہ 3 ماہ میں کس طرح گندا کیا گیا۔ صوبے کے حقوق کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کو ہم نے نہیں ہوا میں اڑایا۔ ہماری گراس جی ڈی پی 313 ارب ڈالر تھی اب 280 ارب ڈالر تک آگئی ہے۔ دوست ملکوں ںے 12 ارب ڈالر دیے تھے وہ کہاں گئے ؟ ان سے نہ تو معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی ملک۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے دوبارہ طلب کر لیا

اسمبلی اجلاس کے دوران رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے آرٹیکل 149 کے خلاف قرار داد ایوان میں پیش کی۔ جسے حزب اختلاف کے شور شرابے کے دوران اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز