ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔

سب سے  زیادہ  بارش پنجاب: منگلہ 42، راولپنڈی ( چکلالہ 37)، اسلام آباد (زیرو  پوائینٹ، سیدپور 32، گولڑہ 09)،سیالکوٹ (ائیرپورٹ 23، سٹی 16)،جہلم 23، گجرات 09، ناروال 08 ، گوجرانوالہ 06، مری 02، خیبرپختونخوا:  بالاکوٹ 11، کشمیر:راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 44، تربت  43 ،دادو، سکھراور ڈی آئی خان میں42  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں