وزیراعظم عمران خان کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع

وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اجلاس میں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اوروزیراعظم کےدورہ امریکا و سعودی عرب پرتفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں سی پیک و توانائی منصوبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے.اس کے علاوہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

یاد رہے  گزشتہ ہفتے ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جانی تھی ۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشنز آرڈیننس 2019 کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جانا تھا۔

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق  بھی کی جانی تھی۔

سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرنا تھی۔

ائرلائن کے لئے نئے فضائی لائسنس کی منظوری اور ایک لائسنس کو منسوخ  کرنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا۔

 


متعلقہ خبریں