کینیڈا میں فائرنگ، ایک شخص زخمی


کیلگری: کینیڈا کے سب سے بڑے مال کراس آئرین مال میں حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درجنوں پولیس اہلکاروں نےعلاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور مال کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

یاد رہے دو ہفتے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 کو زخمی کردیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے سفید فام حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 30 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال معلوم کی اور پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے حالات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ایف بی آئی اور دیگر امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ دار ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

Just briefed by Attorney General Barr about the shootings in Texas. FBI and Law Enforcement is fully engaged. More to follow.

40.5K people are talking about this

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پہ متعین پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا۔ حملہ آور اس کے بعد پوسٹل سروس کی وین زبردستی چھین کر فرار ہوا۔

امریکہ: سرکاری عمارت میں فائرنگ ، 12 ہلاک

حملہ آور نے چھینی گئی پوسٹل سروس کی وین ڈرائیو کرنے کے دوران بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آکر لوگوں کی جانیں گئیں اور دیگر زخمی ہوئے۔

پولیس نے صورتحال دیکھ کر مجرم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

ذرائع ابلاغ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو ہے لیکن اب امریکی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور صرف ایک شخص تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں