وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے امن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانے کی ہرکوشش سے مقابلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 5.7 ملین بیرل تیل کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جو مملکت کی کل پیداوار کی نصف ہے اور عالمی تیل مارکیٹ کا تقریباً چھ فیصد ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق پیداوار میں ہونے والی کمی سے عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتیں تیزی کے ساتھ بڑھ سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں