ڈینگی: دو مریضوں نے راولپنڈی کے اسپتال میں داعئ اجل کو لبیک کہہ دیا

اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے وار تیز: مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد: راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ دو افراد اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون مریضہ شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مستقلاً اضافہ ہورہا ہے۔

ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

دستایب اعداد و شما رکے مطابق سال رواں میں اب تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث اب تک پانچ افراد اپنی جان کی بازیاں ہار چکے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ اسپتال لائے جانے والے مریضوں میں 86 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جب کہ 70 اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے دو مریض بھی اسپتال لائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے محکمہ صحت سے موصول ہونے والے اعداد و شمارکے مطابق اب تک صوبے میں 1700 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ڈینگی وائرس کی شکایت لیکر ہزاروں مریض اسپتال پہنچ گئے

افسوسناک امر ہے کہ ڈینگی ایک جانب وبائی صورت اختیار کررہا ہے لیکن شہری اور صوبائی سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کی جانب سے تاحال ڈینگی اسپرے تک کے مناسب اقدامات نہ کیے جانے کی شکایات عام ہیں جو انتہائی افسوسناک ہیں۔

شہر قائد میں جہاں گندگی کا ڈھیر اب مثال بن چکا ہے وہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حالت بھی ناگفتہ بے ہے۔ شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

جرمن سفیر کی نشاندہی پر کچرا صاف، سی ڈی اے اہلکار معطل

اسلام آباد میں گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی ایک زمانے میں جرمنی کے اسلام آباد میں متعین سابق سفیر مارٹن کوبلر نے بھی کی تھی جس پر سی ڈی اے کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جہاں فوری طور پر شہریوں کو ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے وہاں اختیارات کی جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد نے باقاعدہ عدالت تک رجوع کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں