جج کی تعیناتی، چیف جسٹس نے 20 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

جج کی تعیناتی، چیف جسٹس نے 20 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے نام پر غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نشست خالی تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان لاہور ہائیکورٹ تیسرے سینئر جج ہیں اور ان کا تعلق ملتان سے ہے۔

وہ 12 مئی 2011 کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی کل اسامیاں 17 ہیں اور جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد 16رہ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں