کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.15 فیصد اضافہ

پاکستان: درآمد و برآمد کنندگان کے لیے خوشخبری

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران اب تک کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2019 میں چار کروڑ 67 لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ چار کروڑ 20 مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فٹ بالز کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر تقریبا دو کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔

کھیلوں کی دیگر مصنوعات میں مجموعی طور پر 12.17 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں