پاکستان کی روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں میں شرکت


پاکستان نے روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں میں شرکت کی جس کو ’سینٹر‘ 2019 کا نام دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان کثیرالملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔

روس کے شہر ڈونگزاورنبرگ میں یہ مشقیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کثیرالملکی مشقوں میں روس، پاکستان سمیت ایس سی او رکن ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کے سینئر فوجی حکام بھی  موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق ’سینٹر‘ کا مقصد بین الاقوامی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی تیاریوں کا جائزہ ہے۔

فوجی مشقوں کا مقصد خطے میں سیکورٹی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں