آٹھ فلیٹس خریدنے پر ’پاکستانی‘ عدنان سمیع پر جرمانہ عائد


اسلام آباد: ایک بھارتی ٹریبونل نے 2003 میں گلوکار عدنان سمیع پر ممبئی میں آٹھ فلیٹس خریدنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بطور ایک پاکستانی شہری ان پر لازمی تھا کہ وہ ان فلیٹس کی خریداری سے قبل ہندوستان کے مرکزی بینک سے اجازت طلب کرتے۔

انہوں نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ (بھارتی) روپے مالیت کے فلیٹس خریدے تھے تاہم وہ اس وقت پاکستانی شہری تھے اس وجہ سے ان پر لازم تھا کہ وہ اس کی پہلے اجازت لیتے۔

ٹربیونل نے کہا ہے کہ 12 ستمبر کو جاری ہونے والے حکم کی تعمیل تین ماہ کے اندر کردی جائے۔

عدنان سمیع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ پاکستانی شہری بھارت میں جائیداد نہیں خرید سکتے۔

ٹریبونل نے عدنان سمیع کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست مسترد کردی۔


متعلقہ خبریں