آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر

کورونا: پابندیاں مزید سخت، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر  پابندی عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ  عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ 

اسد عمر نے یہ بات آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتائی ۔ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے آج قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی۔

اسد عمر نے کہا کمیٹی کے ارکان نے آئی ایم ایف کے وفدکو اپنے خدشات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے پر آئی ایم ایف کا وفد مطمئن تھا،آئی ایم ایف نمایندوں کے الفاظ تھے کہ معیشت درست سمت میں  ہے۔

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے وفد سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس  اسد عمر کی زیر صدارت  ہوا۔ آئی ایم ایف کے وفد کی  شرکت کی وجہ سے اجلاس کو ان کیمرا کردیا گیا تھااور میڈیا کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ اسد عمر نے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کا استقبال کیا تھا۔

آئی ایم ایف کے  وفد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلی حکام  نے  بھی شرکت کی۔

آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد اظہور کر رہے تھے۔ آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ اور کنٹری نمائندہ بھی اجلاس میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسد عمر کی اپنی ہی حکومت پر ایک بار پھر تنقید


متعلقہ خبریں