دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے کی سازش میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ


لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےدریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے کی سازش میں ملوث افسران کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ محکمہ معدنیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈائریکٹر جنرل معدنیات ظفر جاوید کے ساتھ ساتھ  ڈپٹی ڈائریکٹر راشد لطیف  کو بھی مقدمہ میں نامزد کیاہے۔ مینیجر رفیع اللہ خان مینیجر رضوان ثاقب باجوہ اور جیالوجسٹ عثمان علی کے علاوہ ٹھیکیدار (کنٹریکٹر) مختاراحمد کے نام بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے دائر مقدمے میں محکمہ معدنیات کے مذکورہ افسران پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے نئے زون بنانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیاہے کہ ان  افسران نے ملی بھگت سے ایسی جگہ زون بنانے کی اجازت دی جہاں سونے کے ذرات نکلتے تھے۔

محکمے کی طرف سے مقدمے میں نامزد ٹھیکے دار  پر ریت نکالنے کے بہانے اربوں روپے کا سونا نکالنے کا الزام بھی عائد کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرپشن کی درجہ بندی میں 59درجے کمی کے بعد پاکستان 116ویں نمبر پر


متعلقہ خبریں