آزادی مارچ: سیکیورٹی کیلئے مدارس کے طلبہ کی فوج تیار

آزادی مارچ: سیکیورٹی کیلئے مدارس کے طلبہ کی فوج تیار

فائل فوٹو


اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں سیکیورٹی کے لیے مدارس کے طلبہ کی ڈنڈا بردار فوج تیار کر لی گئی ہے جو کنونشن اور دھرنا مارچ میں رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

جے یو آئی ف کے ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ 1947 میں ہجرت ایسی ریاست کے لئے ہوئی جہاں آزادی اور انصاف ملے گا لیکن 3 نسلیں جوان ہورہی ہیں مگر آزادی کے ثمرات آج تک نہیں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت جو ہماری بنیاد و آساس ہے، موجودہ سیلکٹڈ حکومت نے ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کی کوشش کی، آسیہ مسیح کو آسانی سے رہا کرکے ملک سے باہر بھجوا دیا اور بات اب ہمارے عقائد تک پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کو فضل الرحمان سے بات کرنے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ احتجاج کو آزادی مارچ کا نام اس لیے دیا ہے کیوں کہ نہ معیشت آزاد ہے اور نہ سیاست، موجودہ حکومت اسرائیل کی ایجنٹ ہے اسے تختہ اقتدار سے تختہ دار تک پہنچانا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا ہماری معیشت، سیاست و انتخابات آزاد نہیں، معیشت میں ائی ایم ایف کے نمائندوں کوبیٹھایا گیا ہے، خارجہ پالیسی، داخلہ پالیسی آزادی نہیں کیوں کہ ہدایات امریکہ سے آتی ہیں۔

جے یو آئی ف رہنما کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل اسٹیبلشمنٹ ہم پر حاوی ہے وہ اپنی مرضی کی حکومتیں ہم پر مسلط کرتے ہیں، ہم عدلیہ، معیشت اور سیاست کو آزاد کروانے نکلیں ہیں اور پوری قوم ہمارا ساتھ ہے۔


متعلقہ خبریں