بھارت آزاد کشمیر پر حملہ  کرکے پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے،صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر : مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد: آزادی کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت  گھناؤنے منصوبہ کے ساتھ کشمیر میں آیا ہے،بھارت آزاد کشمیر پر حملہ  کرکے پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ  بھارتی افواج کشمیریوں کو باہر نہیں آنے دے رہیں مگر اسکے باوجود کشمیریوں نے بھارت کی 9لاکھ افواج کو بے بس کردیاہے ۔ کشمیر میں نارمل صورتحال کے دعوے کو بین الااقوامی میڈیا نےبھی  مسترد کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع کشمیر ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سردار مسعود خان نےمطالبہ کیا کہ انسانی حقوق  کمیشن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیےتحقیقاتی کمیشن بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا مطالبہ کررہی ہے کےبھارت کے خلاف معاشی پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ کشمیریوں سے انکی زمین چھین لی گئی ہے ۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ  ہم کشمیر کے معاملے پر ہر حد سے آگے جائیں گے ۔ پاکستان سے کشمیر کے حوالے سے واضح پیغام گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے بنیادی تحفظات اور بھارتی غیر آئینی اقدامت کی بات نہیں کی ۔ اسی طرح  بھارت کے اوپر اخلاقی دباؤ بھی کام نہیں کررہا ہے کیونکہ بھارت جارحیت پسند قابض ملک ہے

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو مزید سخت کرنا چاہیےکیونکہ بڑی طاقتیں ہندوستان کا ساتھ دے رہی ہیں،بعض عرب ممالک نے بھارت کو اعزازات سے نواز ہے اس پر کشمیریوں کو تشویش ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ انسانی راہداری کے لیے بھی عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر: کرفیو کا 43 واں دن، 40 ہزار کشمیری جیلوں و عقوبت خانوں میں منتقل


متعلقہ خبریں