بھارتی وزیر خارجہ نے آزاد کشمیر کو بھی بھارتی حصہ قرار دے دیا

بھارتی وزیر خارجہ نے آزاد کشمیر کو بھی بھارتی حصہ قرار دے دیا

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی وزارت کے 100 روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو 90 فیصد مکمل اور 10 فیصد نصف قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ’’ہوڈی، موڈی‘‘ ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں کہ جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔ 1972 سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت آزاد کشمیر پر حملہ  کرکے پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے،صدر آزاد کشمیر

واضح رہے کہ جے شنکر سابق مودی حکومت میں سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی ثالثی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں