سوشل میڈیا کی ایک اور دوستی نے دو دل ملا دیے


بہاولپور: جاپانی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کرلی۔

ہم نیوز کے مطابق کونا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور ان کا نیا نام آمنہ رکھا گیا۔

شہزاد کے گھر والوں نے کونا کا گھر میں شاندار استقبال کیا جبکہ جاپانی دلہن نے مہندی لگائی اور دلہا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

کونا کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں۔

گزشتہ روز رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں  فیس بک کی دوستی محبت میں اس وقت تبدیل ہو گئی جب 41 سالہ امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔

امریکی خاتون شیلا این پرنس نے اسلام قبول کر لیا  ہے اور ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔

خان پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ شہریار خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ عائشہ سے ایک سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو بالآخر شادی پر منتج ہوگئی۔


متعلقہ خبریں