وزیراعلیٰ سندھ کا 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر علی زیدی سے درخواست کی کہ اپنی صفائی مہم بند کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علی زیدی سے درخواست کی  ہےکہ 21 اکتوبر تک اپنی صفائی مہم بند کردیں، ہم کچرا اٹھا کر علاقوں کو صاف کردیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں کچرے کے انبار اور انتظامی محکمے کی نااہلی پر وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی اے ڈی سنجانی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر اے ڈی سنجانی کو ہٹانے کے لیے منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کو کچرے کے ڈھیر، انتظامی نااہلی پر ہٹایا جارہا ہے۔

کراچی میں ایک طرف کچرے پر سیاست جاری ہے مگر دوسری جانب شہر کی گرین بیلٹس کو بین الاقوامی طرز پر تعمیر کرنے کے لیے ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور این جی اوز میدان میں آگئی  ہیں۔

پہلے مرحلے میں کورنگی بروکس چورنگی سے کورنگی کریک تک گرین بیلٹ کو ماڈل۔کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں کچرے کی صفائی مہمات میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ مگر شہر کا کچرا صاف ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

کورنگی بروکس چورنگی پر پڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز بھی میدان میں آگئی ہے۔ آئی ایم کراچی کے اشتراک سے بروکس چورنگی سے کورنگی کریک تک ماڈل گرین بیلٹ بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سڑک کے درمیان قائم کی جانے والی گرین بیلٹ کے قیام کے لیے ڈی ایم سی سے باقاعدہ اجازت طلب کی گئی ہے۔

بین الاقوامی طرز پر قائم کی جانے والی گرین بیلٹ کا تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں یومیہ کتنا کچرا پیداہوتا ہےاور ٹھکانے کیسے لگایا جاتاہے؟


متعلقہ خبریں