سندھ: ہیڈ ماسٹرز نے آج سے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا


کراچی سمیت سندھ بھر میں آئی بی اےسکھر سے ٹیسٹ پاس کرنے والے ہیڈ ماسٹرز نے آج سے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیاہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جامعات کے فنڈز میں کٹوتی کے خلاف صوبے کی جامعات میں آج تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا ۔

اسکول ہوں یا جامعات  سندھ بھر کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

آئی بی اے سکھر کا ٹیسٹ پاس کرکے سرکاری اسکولوں میں تعینات 957 اساتذہ  نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔  مختلف اضلاع کے ہیڈ ماسٹرز مرحلہ وار بھوک ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب اتوار کو واٹر کینن، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی اساتذہ کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔مظاہرین کے مطابق زخمیوں کو دماغ میں چوٹیں آئی ہیں اور ہاتھ بھی فریکچر ہوا ہے۔

ادھر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔

یونیورسٹی اساتذہ جامعات کا مالی بحران حل کرنے ، اساتذہ کو ٹیکس میں رعایت دینے اور بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں اساتذہ کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم


متعلقہ خبریں