اسلام آباد لاک ڈاؤن: مسلم لیگ ن نے سینئیر رہنماؤں سے تجاویز طلب کرلیں

پی ایم ایل این pmln

لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے آئندہ ماہ اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی کال کے معاملے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل )ن نے سینیئر رہنماوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ 

پی ایم ایل ن کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ  مرکزی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن میں کس حد تک شرکت کی جائے یا پیپلز پارٹی کی طرح اس معاملے سے الگ رہا جائے، تجاویز دی جائیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے  سینیئر رہنماؤں کی تجاویز پر پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ن  لیگ کی  سی ای سی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کا ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

واضح رہے کہ  امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈائون کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

کمیٹیوں کی حتمی منظوری متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )میں شامل ہم خیال جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد دی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  مرکزی جماعت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر، شاہ اویس نورانی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کمیٹیوں کی منظوری دی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کمیٹیوں میں سیاسی رابطہ کمیٹی، سفارتی رابطہ کمیٹی ، میڈیا رابطہ کمیٹی، تاجروں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتوں کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کمیٹیوں کے ممبران کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسی سال اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

28جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)  کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں


متعلقہ خبریں