قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار بچوں کی صلاحیتں نکھارنے میں مصروف


لاہور:  کچھ کرنے کی لگن ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے،قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار مدثر مختار نے یہ سچ کر دکھایا  ہے۔

مدثرمختار جہاں فٹبال اکیڈمی بنا کر اپنے شوق کی تکمیل کر رہے ہیں وہیں وہ نوعمر بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا فریضہ انجام دینے میں بھی مصروف ہیں۔

فٹبال اکیڈمی میں کوالیفائیڈ کوچ کی سرپرستی  میں بچوں میں کوئی مستقبل کا میسی اور کوئی رونالڈو تو کسی کی نیمار بننے کی  خواہش ہے۔

مدثر مختار بطور پلیئر پاکستان کی نمائندگی کر کے متعدد بار گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں ان کے دادا، چچا، تایا اور کزن بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
مدثر مختار نے بتایا کہ وہ 2014 سے اکیڈمی چلارہے ہیں جہاں ساڑھے تین سال سے اٹھارہ سال تک کے بچے فٹبال سیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کلب شروع کیا تب پانچ بچے تھے لیکن اب 40 سے زائد بچے ہیں، بچے اور بچیاں ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔

کچھ کرنے کی لگن ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے

کچھ کرنے کی لگن ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے

Posted by HUM News on Tuesday, September 17, 2019

 

سابق فٹبالر نے کھیل کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکلز  دکھانے کے لیے پلیٹ فارم ہونے چاہیے، اگر نہ ہوئے تو  بچے سال کھیلے گے دو سال کھیلے گے اور پھر جذبہ ختم ہوجائیگا۔

اکیڈمی میں بچے بھی مختلف ڈرلز سیکھنے پر بے حد خوش ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ اکیڈمی بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، کوچ بہت اچھا سیکھاتے ہیں، ڈربلنگ ، شوٹنگ اور پاسز کرنا سیکھاتے ہیں۔

اوج نے بتایا کہ  کوچ مڈل فیلڈر  ہیں، ڈرفٹ اور ڈرلز کراتے ہیں، شوٹنگ کراسنگ، پاسنگ وغیرہ سکھاتے ہیں۔

نو عمر کھلاڑیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبول ترین کھیل فٹبال کی پاکستان میں پزیرائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں