لیویز اور خاصہ دارفورس کو پولیس میں ضم کرنے کے لئے قانونی مسودے کی منظوری


پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ نے قبائلی لیویزاور خاصہ دارفورس کو پولیس میں ضم کرنے کے لئے قانونی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ قبائلی فورس کو پولیس کے برابرمراعات حاصل ہوں گی۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد قبائلی خاصہ دار اورلیویز فورس خیبرپختونخوا پولیس میں مستقل طور پرضم ہوجائے گی۔انضمام کے بعد لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس فورس کو دی جانے والی  تمام مراعات بھی حاصل ہوں گی۔

صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا اسپیشل پولیس فورس ایکٹ کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پولیس میں کنٹریکٹ فکس پے پر بھرتی اسپیشل پولیس اہلکار مستقل ہوجائیں گے۔

کابینہ نے عوامی مقامات پر بھکاریوں کے تدارک کے لئے قانونی مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔  مجوزہ قانون میں بھکاریوں کی بحالی اور کارآمد شہری بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دار اور لیویز فورس کو برقرار رکھنے کی منظوری


متعلقہ خبریں