خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں ڈاکہ ڈلوا دیا

کراچی: ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

فوٹو: فائل


پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں  گھر کا بھیدی لنکا ڈھائےکے مصداق خاتون  خانہ نے اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ  سے مل کر ڈاکہ ڈلوا دیاہے۔

یکہ توت اندرون شہر پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات  کا بھید کھل گیاہے ۔ ڈاکہ ڈالنے والی گھر کی مالکن نکلی خاتون خانہ  نے اپنے ہی آشنا اور اس کی ساتھیوں کی مدد سے ڈاکہ ڈلوا دیا۔

پولیس کے مطابق آشنا کو رقم کی ضرورت پڑی توخاتون نے ساتھی کو اپنے ہی گھر میں رقم اور زیورات کی نشاندہی کی۔ملزموں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ،30 تولہ زیورات ،25 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی۔

پشاور پولیس نے تفتیش کے دوران ڈکیتی کے دوران چھینا جانے والا مال برآمد کرلیاہے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: چار منٹ میں دنیا کی مہنگی ترین ڈکیتی


متعلقہ خبریں