ایکسپو سینٹر کراچی میں ایف بی آر کا سہولت بوتھ قائم

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری آئی ٹی سی این ایشیاء کے زیر اہتمام آئی ٹی منسٹرز فورم میں سہولتی بوتھ قائم کیا ہے جس کا مقصد صنعت سے وابستہ افراد،نوجوانان اور کاروباری طبقے کو آسانی فراہم کرناہے۔

ایف بی آر کی طر ف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اس بوتھ کا مقصد ایف بی آر کے اقدامات جو کہ کاروباری آسانی، ٹیکس گزاروں کی سہولت اور تجارت کے فروغ کے لئے کئے گئے ہیں ان کے بارے میں آگہی دینا بھی ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےسہولت بوتھ میں ایف بی آر کی طرف سے مقرر کردہ ٹیم کی نمایندگی مصطفی سجاد حسن ممبر فیٹ اور تہمینہ عامر چیف فیٹ کر رہے ہیں ۔

سہولت بوتھ کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ صنعت کاروں ،سرمایہ داروں اور تجارتی طبقوں اور ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل اور چیلینجز کا بھی ادراک حاصل کرنا ہے تاکہ ایف بی آران کے تدارک کے لئے اقدامات کر سکے ۔

اس بوتھ کے توسط سے یہ کوشش کی جائے گی کہ ایف بی آر کے حالیہ اقدامات اور ان سے متعلقہ غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے اور ایف بی آر کی طرف سے کئے گئے اقدامات جیسا کہ گوشوارے جمع کرانے کے لئے موبائل ایپ ،سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا خود کار نظام، متبادل ٹیکس ادائیگی کے طریقے ، فاسٹر خودکار نظام کے تحت سیلز ٹیکس ریفنڈ ادائیگی اور دیگر دوسرے اقدامات کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔

سہولت بوتھ کے توسط سے کاروباری طبقوں ، نوجوانوں اور ٹیکس گزاروں کی قیمتی آراء بھی لی جائیں گی اور ارباب اختیار تک پہنچائی جائی گی ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ریونیو کی شرح نمو بہت حوصلہ افزا ہے ، ڈائریکٹر آئی ایم ایف


متعلقہ خبریں