فلپائن میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک

فلپائن میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک

فوٹو: بین الاقوامی میڈیا


منیلا: فلپائن میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے کوتاباتو کے علاوہ ٹبولی ٹاؤن میں ٹرک پہاڑ سے کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فلپائنی پولیس کے مطابق ٹرک پر خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد سوار تھے اور ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوری بعد ہی ریسکیو ٹیموں کو اطلاع کر دی گئی تھی تاہم دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں زمبابوے میں ٹریفک حادثہ، 47 افراد ہلاک

واضح رہے کہ فلپائن کے اس پہاڑی راستے کا شمار دشوار ترین پہاڑی راستوں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں