شطرنج کھیلنے والوں کی تنظیم چیس فیڈریشن آف پاکستان کا اعزاز


اسلام آباد: شاہانہ اور دلچسپ کھیل شطرنج کے کھیلاڑیوں کی تنظیم چیس فیڈریشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ شطرنج کے قومی کھلاڑی اب ایشیائی سطح پر مقابلوں میں شریک ہونگے۔ 

ایشیئن چیس فیڈریشن اور سی ایف پی کے درمیان معاہدے کی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اے سی ایف نے سی ایف پی کی صدر سینیٹر کلثوم پروین کے عہدے کو تسلیم کر لیا ہے۔

امین ملک کو سی ایف پی کا نائب صدر اور ڈیلیگیٹ بھی تسلیم کر لیا گیا، یاداشت پر دستخط کی تقریب دوبئی میں منعقد کی گئی۔

معاہدہ ایشین چیس فیڈریشن کے صدر سلطان بن خلیفہ بن النہیان اور سی ایف پی کی صدر کلثوم پروین کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے میں معاہدہ میں اے سی ایف کی جانب سے بھرپور تعاون کہ یقین دہانی کرائی گئی۔ معاہدے میں کہا گیاہے کہایشین چیس فیڈریشن پاکستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے تمام وسائل فراہم کریگی۔

امین ملک نے کہا کہ اے سی ایف ایشیائی سطح پر پاکستانی شطرنج کے کھلاڑیوں کے فروغ کی معاونت کے لیے اقدامات بھی کریگی،پاکستان کے ساتھ اے سی ایف کا معاہدہ یاداشت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شطرنج میں پاکستانی کھلاڑیوں کا نام پوری دنیا میں روشن کرینگے،شطرنج کے کھیل میں پاکستان کے کھلاڑی ایشیائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کریں گے،شہزادہ سلطان بن خلیفہ النیہان نے شطرنج کے فروغ کے لیے کوششوں پر سی ایف پی کی تعریف کی ہے۔

امین ملک کا کہنا تھا کہ شطرنج کے فروغ کے لیے سینیٹر کلثوم پروین کی کاوشوں کو اے سی ایف نے سراہا ہے،ایشیئن چیس فیڈریشن  میں  پاکستان سمیت 55 ممالک کی فیڈریشنز کےاراکین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کا اہتمام


متعلقہ خبریں