اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 353 پوائنٹس کی کمی

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے بعد آج 353 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کا اختتام 353 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 908 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز سے ہی کاروباری منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا ابتدائی ڈیڑھ گھنٹہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 398 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 510 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 74,668,080 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,657,114,129 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 19 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں