اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز بری طرح فلاپ


دبئی: پشاور زلمی کے 177 رنز کے ہدف کے جواب میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسلام آباد کی جانب سے چیڈوک والٹن اور اور لیوک رونچی نے اننگ کا آغاز کیا لیکن اوپنر بلے باز عمید آصف کی نپی تلی بالنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔

چیڈوک والٹن 15 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 16 تھا۔ رونچی تین رنز بنا کر عمید آصف کی ہی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

آصف علی میدان میں آئے تو اوپنر بلے بازوں کی دیکھا دیکھی 22 کے مجموعی اسکور پر عمید آصف کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ تھمایا اور چلتے بنے۔

آصف علی کا ساتھ دینے والے افتخار احمد نے ٹیم کی روش برقرار رکھی اور عمید آصف کی گیند کا شکار ہو کر پویلین پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں