‘چند ماہ میں لوگوں کو نئے گھروں میں منتقل کیا جا سکتا ہے’


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، چین سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

پری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز پر چینی سفیر کا مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کررہا ہے، ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو گھروں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پری فیبری کیٹڈ ہاؤسنگ چین کی طرف سے سستا، معیاری اورجلدی مکمل ہونے والا منصوبہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں 40 فیصد سے زائد شہری کچی آبادی میں رہتے ہیں، لاہور اوردیگر شہروں میں بھی کچی آبادیاں ہیں جن میں بسنے والے لوگوں کے لئے  پہلی بار سستے گھروں کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کی پیداوار بہت کم ہے، چین کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں