اگر کشمیر گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا،وزیراعظم آزاد کشمیر



اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ کشمیرمیں خواتین کی عزتیں غیرمحفوظ ہیں اور بچے یتیم ہورہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا جب آخری کشمیری مرجائے گاتب ہوش آئے گا؟

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنے آج وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں ہونے والی  نیشنل پارلیمنٹرینزکانفرنس برائے کشمیرسے جذباتی خطاب کیا جس میں وہ خود بھی آبدیدہ ہوگئےاور شرکا ءکی آنکھیں بھی بھرآئیں۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ اگرکشمیرگرگیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے پانیوں پرقبضہ کرنا چاہتا ہے۔ کشمیری پاکستان کے بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

دوران خطاب وزیراعظم آزادکشمیرکی آنکھیں نم ہوگئیں اور ان  کی جذباتی تقریر سن کر تقریب کے شرکاء کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن قوموں پر مشکلات آتی ہیں ان کے جذبات کا اندازہ بھی صرف انہی کو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پرحملہ کرنے کی بھرپورکوشش کرے گا۔بھارت کشمیرکواپنے شکنجے میں رکھنا چاہتا ہے،لیکن اس کا ہدف پاکستان ہے۔

جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیادت کا کام قوم کو ڈرانا نہیں مشکل وقت میں حوصلہ دینا ہوتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد مسئلہ کشمیرپردنیا کی توجہ دلانا ہے،ہم نے دنیا کو باور کرانا ہے کہ  پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے، شاہ محمود


متعلقہ خبریں