پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کے مستعفی اور عون چوہدری کی  برطرفی کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال جاری ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ عثمان بزدار کی عمرے سے واپسی پر بڑے فیصلے متوقع ہیں اور وزارتیں بچانے کے لئے سب متحرک ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو ہٹا دیا جائے گا اور صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ وزراء کئی مواقع ملنے کے باوجود کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور عوامی مفاد اور وزیراعظم کے ویژن پر کام نہ کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزرا موجودہ سیاسی صورتحال میں شدید دباؤ کا شکار ہے اور اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں