محمد وسیم جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں،  آرمی چیف


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ باکسر محمد وسیم جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسرمحمد وسیم سےملاقات کی اورحال ہی میں بین الاقوامی مقابلہ جیتنے پرانہیں مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت اور اپنی توانائیوں کومثبت سمت میں استعمال کرنے والوں نوجوانوں سے تعاون کرتے رہیں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں باکسر محمد وسیم کی پذیرائی نہ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان سے معذرت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرف سے معذرت کرتا ہوں، کبھی کبھار قومی ہیروز کی قدر نہ کرنے پر ہمیں تھپڑ مار کر جگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Wasim Akram

@wasimakramlive

I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://twitter.com/mwaseemofficial/status/1173242574422913025 

Muhammad Waseem@MWaseemOfficial

Im not fighting to get istaqbals at the airport. Im fighting so that Pakistan gets good Istaqbal all over the world. Every fight, every camp, every training, every tour, is another opportunity for me to show the boxing world the world class boxing talent Pakistan has ??? https://twitter.com/dailysadaesach/status/1173221183615111173 

6,352 people are talking about this

انہوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم آئندہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر واپس آئے تو خود ان کو لینے ہوائی اڈے جاؤں گا۔

یاد رہے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد کئے گئے مقابلے میں فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 60 سیکینڈز کے اندر ناک آؤٹ کردیا تھا۔

وہ اب تک 10 پروفیشنل فائٹس میں سے 9 میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔

Muhammad Waseem@MWaseemOfficial

Im not fighting to get istaqbals at the airport. Im fighting so that Pakistan gets good Istaqbal all over the world. Every fight, every camp, every training, every tour, is another opportunity for me to show the boxing world the world class boxing talent Pakistan has ??? https://twitter.com/dailysadaesach/status/1173221183615111173 

Sada-e-Sach@Dailysadaesach

فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیاhttps://sadaesach.com/15/09/2019/22702/ @MWaseemOfficial#Dailysadaesach #Pakistan #Islamabad #Sports #Boxing #BreakingNews

8,945 people are talking about this

شاندار فتح کے بعد جب ان کی وطن واپسی ہوئی تو ان کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر کوئی نہیں آیا جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں