وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکہ کےحوالے سے امور بھی زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ دورہ امریکہ سےقبل وزیراعظم  کے سعودی عرب  جانے کا امکان بھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ہوگیا ہےجس کے مطابق   دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انکی  دو ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ماہ کے دوران یہ دوسری اہم ملاقات ہو گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم 19 ستمبرکوسعودی عرب کے دورے پر جائیں گے

وزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی بھی  مشاورت بھی جاری ہے تاہم یہ طے ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نوجوانوں کو درست سمت میں آگے بڑھنا ہو گا، آرمی چیف


متعلقہ خبریں